احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔
احتساب عدالت میں بشری بی بی کی القادر ٹرسٹ کیس میں جج محمد بشیر نے سماعت کی۔ عدالت نےبشری بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔جج محمد بشیر نے فریقین کو 26 ستمبر کے لئے نوٹس جاری کردیے
اس کے علاوہ توشہ خانہ کیس میں بھی بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔