محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 4 سے 5 روز کے دوران بارش کا امکان ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیرضیغم کے مطابق کراچی میں اچھی بارش کے امکانات ہیں۔ بارشوں سے متعلق صورتحال کل تک مزید کلیئر ہوجائے گی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اچھی بارش کے امکانات ہیں، آنے والے 3سے 4روز کے دوران موسم گرم رہے گا۔ کراچی میں سمندری ہوائیں برقرار رہیں گی،نمی کاتناسب زیادہ رہے گا۔
شہر میں نمی بڑھنے کی وجہ سے محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہوگا، آنے والے دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34سے37 ڈگری کے درمیان رہے گا۔