لاہورکی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نو مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں بحال کرانے کی درخواست پر وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت جاری کر دی ۔
رپورٹس کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست پر سماعت کی۔سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے وکلا کی وساطت سے ضمانتیں بحال کرنے کی درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سائفر کیس میں گرفتار ہونے کے بعد ضمانتیں خارج ہوئیں اورتمام عبوری ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانتیں خارج ہوئی ہیں لہذا عدالت ضمانتیں بحال کرنے اورمیرٹ پرمنظور کرنے کا حکم دے۔
لاہورکی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں دوران سماعت شاہ محمود قریشی کے وکلاء نے دلائل کے لیے مہلت کی استدعا کردی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت گیارہ نومبر تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں:۔شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے 6 مقدمات میں ضمانتیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے 9 مئی کے چھ واقعات میں ضمانتیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر کی تھی۔وائس چیئرمین نے انسداد دہشتگردی عدالت میں اپنے وکیل رانا مدثر عمر کی وساطت سے ضمانتوں کی درخواستیں دائر کی تھیں جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نو مئی واقعات میں کوئی کردار نہیں۔
درخواستوں میں کہا گیاتھا کہ شاہ محمود قریشی عدالت میں باقاعدگی سے پیش ہوتے رہے اور ان کی گرفتاری کے بعد عبوری ضمانتیں عدم پیروی پرخارج کی گئیں ۔درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ شاہ محمود قریشی عدالتی حکم پر جیل سے عدالت میں پیش ہونے کے لیے بھی تیار ہیں، عدالت میرٹ پر عبوری ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔انسداد دہشتگردی عدالت نے وکیل کو 2 نومبر کو دلائل کیلئے طلب کر لیا تھا۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو