پنوعاقل کے قریب سانگی کےمقام پر ایم 5 موٹر وے پر مسافروں کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں تین مسافر جاں بحق بارہ مسافر شدید زخمی ہوگئے۔
پنوعاقل کےقریب سانگی کے مقام پر ایم 5 موٹر وے پرکراچی سے علی پور جانے والی مسافرکوچ ٹائر برسٹ ہونےکی وجہ سے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجےمیں تین مسافر ایک معصوم بچی رحیماں بنت محمد ندیم،، 40 سالہ محمد ھاشم ایک عورت جس کی اب تک پہچان نہیں ہوسکی موقع پر جانبحق ہو گئے اور آسیہ، زوجہ محمود، علیشا، ثمینہ، زینب، علینا، شازیہ ، اور حمزہ، محمد امجد، شاھد،، حماد، محمد سلیم سمیت بارہ افراد شدید زخمی ہو گئے
جانبحق ہونےوالےمسافروں اورزخمی مسافروں کوموٹروےپولیس اورسانگی تھانہ کی پولیس نے تعلقہ ہسپتال پنوعاقل منتقل کردیا جانبحق ہونے والے افرادکی نعشوں کو ورثہ کے آنے تک تعلقہ ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا اور زخمی افراد کی طبی امداد جاری ہے
پنوعاقل پولیس کی جانب سےجانبحق اور زخمی افراد کےورثا سےرابطہ کرنےکی کوشش جاری اب تک زخمی مسافر پنوعاقل ہسپتال میں زیر علاج ہیں زخمی ہونے والےکچھ مسافر قریبی رشتہ دار بتایے جا رہے ہیں پنوعاقل کی سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے زخمیوں کی امداد کی جارہی ہے اب تک واقعے کا کوئی کیس وغیرہ داخل نہیں ہو سکا،کوچ کے دوسرے مسافروں کو پنوعاقل کے شھریوں کی جانب سے منزل مقصود پر پہچانے کا سلسلہ جاری ہے۔