انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے 33 ویں میچ میںبھارت نے سری لنکاکو 302 رنز سے شکست دیدی۔
بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے اہم میچ میں وانکھیڑے میں مدمقابل تھیں جہاں سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
سری لنکا اننگز
سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 20 ویں اوور میں 55 رنز پر پویلین لوٹ گئی، کسون رجیتھا 14 اور اینجلو میتھیوز 12 رنز بنا سکے۔ مہیش ٹھیکشانا 12 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ جبکہ سری لنکا کے 5 بیٹر بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے جبکہ 3 بیٹر گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے۔بھارت کی جانب محمد شامی نے 5، محمد سراج نے 3، جسپریت بمراہ نے 2 اور روندرا جڈیجا نے 1 وکٹ شکار کیا۔
بھارتی اننگز
سری لنکا کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے بھارتی ٹیم کے اوپنر روہت شرما ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہےاور محض 4 رنز بناکرآئوٹ ہوگئے۔ شبمن گل اور ویرات کوہلی نے 189 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم شبمن گل 92 اور ویرات کوہلی88 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کے ایل راہول 21، سوریا کمار یادیو 12 رنز بنا سکے۔ شریاس ایر 46 رنز بناکر کریز پرناٹ آئوٹ رہے۔
سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشانکا نے 80 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں اور دشمنتھا چمیرا نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔
ٹاس جیت سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ میچ جیت کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدبرقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے دھننجایا ڈی سلوا کی جگہ دشن ہیمنتھا کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھاکہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
سری لنکن اسکواڈ
کپتان کوشل مینڈس، ڈیموتھ کرونارتنے، پاتھم نسانکا، سدیرا سمارا وکرما، چارتھ اسالنکا، دشن ہیمنتھا، اینجلو میتھیوز، مہیش تھیکشنا، کسن راجیتھا، دشمنتھا چمیرا اور دلشان مدھوشانکا شامل تھے
بھارتی اسکواڈ
کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج شامل تھے۔