بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والی سکھ گلوکارہ زارا گل کے پاکستان سے محبت پر مبنی گانے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
گانے کے بول "اسیں مردہ باد نئیں کہہ سکدے، بُھل کے وی پاکستان نوں" سے شروع ہوتے ہیں جو پاکستان سے محبت کو بابا گورو نانک کے فلسفے کے ساتھ خوبصورتی سے جوڑتے ہیں۔
گانے میں بتایا گیا ہے کہ بابا گورو نانک نے جس سرزمین پر اپنی زندگی گزاری، اسے کیسے ناپسند کیا جا سکتا ہے۔
یہ گانا پاکستان اور سکھ روایات کے درمیان گہرے رابطے کو اجاگر کرتا ہے۔
تاہم مودی سرکار نے اس گانے پر مشرقی پنجاب میں پابندی عائد کر دی ہے جسے پاک بھارت کشیدگی اور پہلگام فالس فلیگ کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔
اس پابندی کے باوجود گانا یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بے حد مقبول ہو رہا ہے جہاں لوگ اسے بھرپور پسند کر رہے ہیں۔