لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ کی جناح ہاؤس کیس میں درخواست ضمانت خارج کر دی۔
انسداد دہشتگری عدالت کی جج عبہر گل نے سابق گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ پر ہونے کے باعث درخواست ضمانت خارج کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے فریقین وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔
پولیس کےمطابق عمرسرفراز چیمہ کے خلاف لاہور تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے اورسابق گورنرنئی دفعات کی روشنی میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔