فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2024کے تحریری امتحان کا نتیجہ جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق مجموعی طور پر 23100 امیدواروں نے امتحان کیلئے درخواست دی تھی تاہم 15 ہزار 602 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔
امتحان میں شریک 15 ہزار 602 امیدواروں میں سےصرف 395 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔
سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں کامیابی کی شرح 2.53 فیصد رہی۔