کینیڈا کے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالف بیانات سے لبرل پارٹی دوبارہ مقبول ہوئی، کینیڈا میں ایک بار پھر لبرل پارٹی کی حکومت بننے کا امکان ہے۔
کینیڈین میڈیا کے مطابق پولنگ کے ابتدائی نتائج میں لبرل پارٹی کو کنزر ویٹوپارٹی پربرتری حاصل ہوگئی۔ پولنگ میں 76 لاکھ 42 ہزار ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم مارک کارنی پہلی بار عوامی عہدے کے لیے میدان میں ہیں، جنہیں رواں سال کے آغاز میں لبرل پارٹی کا قائد منتخب کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 343 کے ایوان میں اکثریت حاصل کرنے کیلئے کسی بھی پارٹی کو 172 نشستیں درکار ہوں گی۔ کینیڈا میں سینیٹ کے اراکین کا تقرر کیا جاتا ہے اور وہ وزیراعظم کے انتخاب میں حصہ نہیں لیتے
یہ الیکشن ایسے وقت ہورہے ہیں جب صدر ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا پر عائد ٹیرف ووٹرز کے ذہنوں پر سوار ہے۔ساتھ ہی شہری علاقوں میں گھروں کی قیمتیں زیادہ ہونا ،بے روزگاری کی شرح 6.7 فیصد ہونا اور ہیلتھ کئیر تک لوگوں کی رسائی میں دشواری سمیت دیگر اشوز بھی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبزول کیے ہوئےہیں۔