بھارتی ریاستی دہشتگردی نے کشمیری عوام کا جینا دوبھر کر دیا
کشمیریوں کےجبری انخلا اورگھروں کی مسماری پر پورے کشمیر میں احتجاج جاری ہے،وادی میں گھروں کی مسماری اوردیہات خالی کرانے کے احکامات پرکشمیری عوام نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہندوتوا کی پیروکار بھارتی فوج کا مقصد عوام میں خوف و حراس پیدا کرنا ہے،مودی کی ظالمانہ پالیسیوں کو مسترد کر چکے ہیں۔
مودی سرکار گھروں کومسمار کر کےحریت کو کچلنےکی سازش میں مصروف ہے،پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد سےاب تک 15 سےزائدکشمیریوں کےگھرمسمار کیے،کشمیریوں کو دہشتگرد قراردے کر بھارت چھوڑنے پرمجبورکیا جارہا ہے،کشمیری ہمیشہ سےبھارتی دہشتگردی اورفوجی جبرکا شکار رہے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں جبری انخلاء اور نہتے کشمیریوں کے گھروں کی مسماری سے بھارت کا قابض چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔