سری لنکا کے سیکرٹری دفاع وفد کے ہمراہ دورہ پاکستان پر پہنچ گئے ہیں اور اسد دوران انہوں نے نیوی کے کمانڈر کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف سے اہم ملاقات کی ہے جس دوران دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نےپاکستان اور سری لنکا کے درمیان دیرینہ دوستی کو سراہا اور کہا کہ اہم مسائل اور علاقائی تناظر میں دونوں ممالک کو تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، سری لنکن وفد نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی، سری لنکن وفدنےانسداد دہشتگردی میں ان کی کامیابیوں اور کوششوں کا اعتراف کیا۔ فریقین نے جاری تعاون پر اظہار اطمینان،مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کا عزم کا اظہار کیا ہے ۔






















