مقبوضہ کشمیر کے ایک اور رہائشی الطاف لالی کو بھارتی فوج نے فیک انکاونٹر میں شہید کر دیا۔
الطاف لالی کوان کےگھرسے 22 اپریل کو بھارتی فوج نےاغواکیاتھا،مقبوضہ کشمیر کی رہائشی خاتون نےفیک انکاونٹرکی تفصیلات بتائیں،ان کاکہنا تھا کہ،پہلےان کی بہن کو فون آیا کہ آپ پولیس سٹیشن آجاؤ،پولیس والوں نےبہن کو چھوڑ دیامگرالطاف لالی کو نہیں چھوڑا، پھران کی فیملی کوچھ بجےبلایا جاتا ہےاوربتایاجاتا ہےکہ ان کا انکاؤنٹرہوگیا،اگر وہ عسکریت پسند تھا تو گھر میں کیسے رہ رہا تھا۔
خاتون نےمزید بتایا کہ اب ہم آواز اٹھا رہےہیں تو ہماری آواز کوئی نہیں سنتا،اس کو بہت دور لے جا کرمارا گیا جہاں ہم اس کی لاش بھی نہیں دیکھ سکتے،الطاف لالی اگرعسکریت پسند کمانڈر تھا تو ایسے کمانڈرگھروں میں نہیں رہتے،بھارتی فوج کو پتہ تھا کہ وہ کمانڈر نہیں تھا تو پھراسے کیوں شہید کیا،گزشتہ سال کی ایک رپورٹ کےمطابق بھارت 1989 سےاب تک 7 ہزار سے زائدکشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل کر چکا ہے۔
اس سے پہلے بھارتی فوج نے 24 اپریل 2025ء کو بھی فیک انکاؤنٹر میں محمد فاروق اورمحمد دین کوشہید کردیا تھا،بھارتی فوج کے جھوٹے انکاؤنٹرزکی حقیقت عالمی سطح پرعیاں ہو چکی ہے