کینیڈا کے شہر وینکوور میں فیسٹیول کے دوران کار ہجوم میں گھسنے سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کار حملے کا سانحہ لاپو لاپو ڈے کی تقریب کے دوران پیش آیا، جس میں کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ہفتے کی رات کینیڈا کے شہر وینکوور میں ایک اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ایک کار ہجوم سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، ہلاکتوں اور زخمیوں کی صحیح تعداد نہیں بتائی گئی۔
وینکوور پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا، ایک ڈرائیور کے ایک اسٹریٹ فیسٹیول میں ہجوم پر کار چڑھانے کے بعد متعدد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تحقیقات کے سامنے آنے پر ہم مزید معلومات فراہم کریں گے۔
وینکوور کے میئر کین سم نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آج کے لاپو لاپو ڈے کی تقریب میں ہونیوالے ہولناک واقعے سے صدمے اور گہرے غمزدہ ہوں۔
حکام فی الحال اس واقعے کے پیچھے محرکات کی تحقیقات کر رہے ہیں اور انہوں نے یقین دلایا ہے کہ مزید اپ ڈیٹ فراہم کی جائیں گی۔
🏷️ Tags: