ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ واقعے کے بعد بھارت کے اندر سے بھی مودی سرکار پر شدید تنقید شروع ہو گئی ہے۔ ایک ہندو پنڈت نے پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کی حقیقت کھول کر رکھ دی۔
ہندو پنڈت کا کہنا ہے کہ "ہم نے تحقیق کی ہے کہ دریائے سندھ کا پانی روکنے کا کیا بندوبست بھارت کے پاس ہے، تو پتہ چلا کہ کوئی عملی منصوبہ موجود نہیں۔ اگر بھارت کو یہ کام کرنا بھی ہو تو کم از کم 20 سال درکار ہوں گے۔"
پنڈت نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا: "آپ صرف دعوے کرتے ہیں کہ پاکستان کا پانی روک دیں گے، مگر عملی طور پر کچھ نہیں ہو رہا۔ بھارتی عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔"
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار الیکشن جیتنے کے لیے پانی کی سیاست کا سہارا لے رہی ہے، جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ پنڈت نے مزید کہا: "جس کی ناکامی ہے، اسے پکڑو۔"