امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ امریکا میں ممکنہ طور پر ہزاروں غیر ملکی طلباء کی اسٹوڈنٹ ویزا رجسٹریشن بحال کر رہی ہے جن کی قانونی حیثیت حال ہی میں اچانک ختم کر دی گئی تھی۔
ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ امریکا میں ممکنہ طور پر ہزاروں غیر ملکی طلباء کی اسٹوڈنٹ ویزا رجسٹریشن بحال کر رہی ہے جن کی قانونی حیثیت حال ہی میں اچانک ختم کر دی گئی تھی۔
اس فیصلے کا اعلان بوسٹن میں ایک وفاقی جج کے سامنے عدالتی سماعت کے دوران کیا گیا جو انتظامیہ کے اقدامات پر قومی سطح پر مقدمہ چلانے والے بہت سے بین الاقوامی طلباء میں سے ایک کے چیلنج کیے گئے کی سماعت کر رہے تھے۔
امریکی امیگریشن لائرز ایسوسی ایشن کے مطابق ٹرمپ کے بیس جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے بعد سے 4 ہزار 700 سے زائد طلباء کے ریکارڈ کو یو ایس امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کے زیر انتظام ڈیٹا بیس سے ہٹا دیا گیا ہے۔ جسے اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر انفارمیشن سسٹم کہا جاتا ہے۔