ایکواڈور کے ساحلی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ساحلی علاقوں میں محسوس کئے گئے، جس کی گہرائی 23 کلو میٹر تھی۔ تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔