دریائے راوی میں ڈوبنے والے تینوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ تینوں بھائی کھیل کود کے دوران دریا میں ڈوب گئے تھے۔
ریسکیو ٹیم نے تینوں بچوں کو مردہ حالت میں دریا سے نکالا۔ بچوں کی شناخت 6 سال کے نصیب اللہ، 7 سال کا امیرحمزہ اور 9 سال کا قدرت اللہ کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس نے لاشوں کوقانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔