سینئر صوبائی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی گاڑی ڈیفنس روڈ کے قریب ایک حادثے کا شکار ہو گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک تیز رفتار دوسری گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں کئی دیگر گاڑیاں بھی حادثے کی زد میں آ گئیں۔
حادثے کے وقت مریم اورنگزیب اپنی والدہ کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھیں۔ دونوں ماں بیٹی محفوظ رہیں اور کسی قسم کی سنگین چوٹیں نہیں آئیں، لیکن حادثےکے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔