اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 16 نکاتی پلان پر اتفاق کرلیا۔
اجلاس میں آگے بڑھنے کیلئے 16 نکاتی پلان پر اتفاق کرتے ہوئے اہم فیصلے کر لئےگئے۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں صاحبزادہ حامد رضا نے بتایا کہ 5 مئی کو کراچی اور 8 مئی کو کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنسز بلائی جائیں گی۔ صاحبزادہ حامد رضا نے 10 مئی کو حیدرآباد میں جلسہ عام کا اعلان کردیا۔
اسد قیصر نے کہا کہ تحریک چل پڑی ہے دوسری جماعتوں کو اپنے ساتھ ملائیں گے۔ ہمارا اتحاد نئی نہروں کے معاملے سمیت تمام مسائل پر قوم کو لیڈ کرے گا۔
سلمان اکرم راجا بولے موجودہ مصنوعی نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ پوری قوم سے ساتھ دینے کی اپیل کر دی۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے قوم سے ساتھ دینے کی اپیل کر دی۔