سیاحتی مقام ناران کو پانچ ماہ کے طویل وقفے کے بعد سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا۔
ناران میں ہوٹلز ایسوسی ایشن کی جانب سے باقاعدہ دعائیہ تقریب کے بعد سیاحتی سیزن کا آغاز ہو گیا ہے اور اس موقع پر صدقے کے طور پر بیل بھی ذبح کیا گیا۔
ناران میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹ کھلنے کے ساتھ سیاحوں کی آمد بھی شروع ہو گئی ہے ۔
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بھی جھیل سیف الملوک روڈ کھولنے کا کام شروع کر دیا ہے۔
سیاحوں کواب برف سے ڈھکی جھیل سیف الملوک کے خوبصورت مناظر دیکھنے کو مل سکیں گے۔