کراچی میں ہیٹ ویو کی موجودہ صورتحال ختم ہوگئی لیکن گرمی کی شدت برقرار ہے، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیا جارہا ہے، جمعہ سے ایک اور ہیٹ ویو کا امکان ہے۔
کراچی میں ہیٹ ویو کی موجودہ صورتحال ختم ہوگئی تاہم سورج کی تپش برقرار ہے، درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم اس کی شدت 42 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعہ سے کراچی میں ایک اور ہیٹ ویو کا امکان ہے، جناح اسپتال میں ہیٹ ویو وارڈ بنادیا گیا، سماجی تنظیموں نے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کیمپ قائم کردیئے ہیں۔





















