خیبرپختونخوا میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق ہوگئی، رواں سال کیسز کی تعداد دو ہوگئی۔
خیبرپختونخوا کے علاقے تورغر میں 11 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے کیس کی تصدیق کردی۔
خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد دو ہوگئی، پہلا پولیو کیس جنوری میں ڈیرہ اسماعیل خان سے رپورٹ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے، اس دوران خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پولیو ٹیموں پر حملے بھی ہوئے، جن میں متعدد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔