خیرپور میں دو مسافر کوچز میں تصادم کے نتیجے میں خاتون کنڈیکٹر جاں بحق جبکہ 25 مسافر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو گمبٹ اسپتال منتقل کردیا ہے۔ بارہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں میں خواتین بچےاورمرد شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچز پشاور سے کراچی اور کرچی سے اسلام آباد جا رہی تھی ۔ حادثہ تیز رفتاری اور غلط اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا۔