سپریم کورٹ کی جانب سے ججز کے چیمبر سے جاسوسی آلات ملنے کی تردید کردی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ سپریم کورٹ کے ججز کے چیمبر سے جاسوسی آلات ملے ہیں۔
تاہم، سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں ان خبروں کی تردید کی گئی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر زیرگردش خبر مکمل من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ کسی جج کے چیمبر سے کوئی ڈیوائس نہیں ملی اور افواہوں کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے۔