عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے واشنگٹن میں سالانہ اجلاس میں وفاقی وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب نے جی ٹونٹی فور وزرائے خزانہ اور گورنرز کے اجلاس میں شرکت کی جس دوران سرمایہ کاری، تجارتی بہاؤ اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان مالی اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
وزیرِخزانہ محمداورنگزیب نے جی ٹونٹی فور کے اجلاس میں دوسرے وائس چیئرکی حیثیت سےخطاب کیا۔ پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کو اجاگر کرتے ہوئے کہا بینکاری کے شعبے کی مضبوط بحالی اور حکومت کی جانب سےڈھانچہ جاتی اصلاحات جاری ہیں۔
میکرواکنامک استحکام کا بنیادی سبب یہی اصلاحات ہیں۔ وزیرخزانہ نے تجارتی ٹیرف کے خطرات کے تناظر میں اصلاحات کےتسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔ علاقائی تجارتی راہداریوں ۔ تجارتی روابط میں اضافے اور تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔