ملک میں ماہ اکتوبر کے دوران مہنگائی میں 1.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پرمہنگائی کی شرح 26.9 فیصد رہی جولائی سے اکتوبر مہنگائی کی اوسط شرح 28.48 فیصد رہی، شہری علاقوں میں مہنگائی 25.5 فیصد، دیہات میں 28.9 فیصد رہی۔
رپورٹ کےمطابق گزشتہ ماہ پیاز، سبزیاں، پھل، انڈے، آلو، مچھلی اور مصالحے مہنگے ہوئے، بجلی 8.29 فیصد، شادی ہال 5.43 فیصد، رہائش 4.50 فیصد مہنگی ہوئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ادویات 3.72 فیصد، تعلیم 3.23 فیصد، ڈاکٹر کی فیس 3 فیصد مہنگی ہوئی،اس دوران چینی، دال چنا، ٹماٹر، دال مونگ، گڑ، گندم کا آٹا، دودھ سستا ہوا۔