لاہور میں گرینڈ ہیلتھ الائنس نے احتجاجی دھرنے کے دو مقامات الحمرا ہال اور کلب چوک سے مظاہرین کو واپس بلا لیا ہے۔
اتحاد کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر سلمان حسیب کا کہنا ہے کہ تمام مظاہرین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی کے سامنے دوبارہ جمع ہوں تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل پر اتفاق کیا جا سکے۔یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب مظاہرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا تھا اور احتجاج مختلف مقامات پر پھیل رہا تھا، جس سے شہری زندگی متاثر ہو رہی تھی۔
وائی ڈی اے کے پیٹرن انچیف نے واضح کیا ہے کہ احتجاجی دھرنا جاری رہے گا اور حکومت سے مذاکرات یا مطالبات کی منظوری تک دباؤ برقرار رکھا جائے گا گرینڈ ہیلتھ الائنس پہلے ہی متعدد بار حکومتی پالیسیوں اور فیصلوں کے خلاف احتجاج کر چکا ہے، اور اس تازہ اقدام سے واضح ہے کہ ہیلتھ ورکرز اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔



















