پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں پھر سے روشن ہوگئیں
قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کیساتھ ساتویں میچ کو بڑے مارجن کے ساتھ جیتنے کے بعد سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں ایک بار پھر سے روشن ہوتی نظر آئیں ہیں۔
موسم کا حال بتانے والی ویب سائٹ ‘ایکو ویدر’ کے مطابق 9 نومبر کو بینگلورو میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میچ والے دن 38 فیصد گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
نیوزی لینڈ اپنا آخری میچ سری لنکا کے خلاف 9 نومبر کو بھارتی شہر بینگلورو کے چنسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گی،نیوزی لینڈ کو اگر اپنے بقیہ 3 میچز میں شکست یا واش آوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے توکیویز ٹاپ 4 سے باہر نکل جائے گی۔
ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے اور چوتھے نمبر پرموجود نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کو اگلےمرحلے کیلئے کوالیفائی کرنےکیلئے بقیہ میچز میں اب بھی جان مارنا پڑے گی۔
آئی سی سی ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ناقابل شکست بھارت سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل میں دوسری پوزیشن پر براجمان جنوبی افریقہ بھی ایک میچ جیتنے کے بعد اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی۔