اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہ رک سکی، خان یونس میں بمباری سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد شہید ہوگئے، شہداء کی مجموعی تعداد 51 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
امریکی حمایت کے ساتھ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، خان یونس میں بمباری سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد شہید ہوگئے، جبالیہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی طیاروں نے بم برسائے، جہاں 5 شہادتیں ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا، 7 اکتوبر 2023ء سے جاری حملوں میں شہداء کی مجموعی تعداد 51 ہزار 65 تک پہنچ گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی آبادکار بھی بے لگام ہوگئے، سیکڑوں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کردیا گیا، صہیونیوں نے زیتون کے باغات تباہ کردیے۔
اسرائیل کا جنگی جنون بڑھتا ہی جارہا ہے، صہیونی طیاروں نے جنوبی لبنان میں بھی ایک گاڑی پر ڈرون حملہ کیا، جس میں ایک شخص شہید ہوگیا۔