بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی ) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے میچز کے دوران آتش بازی پر پابندی عائد کر دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے دہلی اور ممبئی میں ہونے والے والے بقیہ میچز کے دوران دونوں بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے خطرے کے باعث آتش بازی پر پابندی عائد کر دی ہے۔
دہلی میں صرف 6 نومبر کو بنگلا دیش اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا جبکہ ممبئی ابھی مزید تین میچز کی میزبانی کرے گا جس میں 2 اور 7 نومبر کے لیگ میچز اور 15 نومبر کو ہونے والا میگا ایونٹ کا سیمی فائنل بھی شامل ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لئے ہم حساس ہیں اور میں نے یہ معاملہ باضابطہ طور پر آئی سی سی کے ساتھ بھی اٹھایا ہے ۔
جے شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آلودگی میں اضافے کے پیش نظر ہم نے آتش بازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔