کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 17 روپے فی کلو تک کمی ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ہول سیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 17 روپے کمی کے بعد 66 روپے فی کلو ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں بھی 17 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد 70 روپے کلو کا ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔
شہر قائد میں ہول سیل میں فائن آٹے کی قیمت میں 10 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 78 روپے کلو مقرر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹیل میں فائن آٹے کی قیمت 10 روپے کمی کے بعد 82 روپے کلو ہوگئی۔
اس کے علاوہ ریٹیل میں چکی کا آٹا 10 روپے کمی کے بعد 90 روپے کلو میں ملے گا۔



















