بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو خبردار کردیا۔
انڈین پریمیئر لیگ میں میچ فکسنگ کا خدشہ ہے، بھارتی بورڈ نے کھلاڑیوں کو خبردار کردیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر کاروباری شخصیت کھلاڑیوں کو جال میں پھنسا سکتی ہے، بی سی سی آئی نے کمنٹیٹرز، آفیشلز، سپورٹ اسٹاف اور کوچز کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ آئی پی ایل اینٹی کرپشن یونٹ کے الرٹ میں کاروباری شخصیت کے بکیز سے تعلقات کا ذکر کیا گیا ہے، مشکوک شخصیت کو ٹیم ہوٹل اور میچز میں بھی دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی لیگ آئی پی ایل بھارت کے مختلف شہروں میں جاری ہے، جس میں بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے انٹرنیشنل کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔




















