پنجاب میں نئے تعمیراتی پراجیکٹس بارش کا پانی ذخیرہ کرنے سے مشروط کردیا گیا۔ پنجاب میں 23 پروجیکٹس شروع کرنے کے لئے ڈیزائن میں پانی زخیرہ کرنے کا سسٹم لازمی قرار دے دیا گیا
ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے حکمنامہ جاری کردیا۔ پولٹری، فش فارمز، پیٹرولیم ریفانریز، ٹیکسٹائل انڈسٹری، گارمنٹس یونٹس میں سسٹم لازمی قرار دیدیا گیا۔
فوڈ انڈسٹری، فلورملز، رائس ملز، گھی آئل ملز، پیٹرول پمپس، سیمنٹ پلانٹ میں بھی بارش پانی سسٹم ہوگا۔شوگر ملز، کیمیکل انڈسٹری، فارما انڈسٹری، پیپر ملز، کھادوں کے یونٹس کوبھی بارش پانی ذخیرہ سسٹم لگانا ہوگا۔
ائیرپورٹس، ہاوسنگ سوسائیٹیز، کمرشل بلڈنگز، ہوٹلز، میرج ہالز پر بھی سسٹم لازمی قراردے دیا گیا۔ تمام تعلیمی اداروں، بسوں، ویگنوں کے اسٹینڈز پر بھی بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کا سسٹم لازمی ہوگا۔
نوٹیفیشکن کے مطابق بارش کے پانی ذخیرہ کرنے کے سسٹم کی پلاننگ، ڈیزائننگ اور کام کرنےکو جانچا جائے گا۔ تعمیراتی کام کی منظوری بارش کے پانی زخیرہ کرنے کے سسٹم سے مشروط ہوگی۔ بارش کے پانی زخیرہ کرنے کے سسٹم تعمیر کرنے کے فیصلے کا اطلاق فوری ہوگا۔



















