پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے ترکیہ میں اپنے دیرینہ دوست ڈینو علی سے شادی کرلی۔
انوشے اشرف کا شمار پاکستان کی کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ ٹی وی پر میزبانی کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔
انوشے اشرف نے اپنے دوست شہاب سے شادی کرلی ہے اور اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو اپنی شادی کی خوشخبری دی۔
اداکارہ نے اپنی پسندیدہ جگہ ترکیہ میں شادی کی جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا سمیت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
اداکارہ نے گزشتہ سال جون میں اپنے دوست ڈینو علی سے نکاح کیا تھا جس میں قریبی دوست اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔
View this post on Instagram
انوشے اشرف نے شادی کے موقع پر ہلکے ہرے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ دولہا نے آف وائٹ کلر شیروانی پہنی۔
ان کی شادی کی تقریبات کی وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں انہیں ہونے والے شریک حیات کے ہمراہ بھی ڈانس کرتے دیکھا گیا۔
انوشے اور ڈینو کی شادی کی تقریبات میں ژالے سرحدی، فریحہ الطاف اور عاصم احمد سمیت دیگر شوبز، میوزک اور فیشن سے وابستہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔