مرتضی وہاب نے کہا کہ کے فور منصوبہ کے لئے وزیراعظم سے گزارش کرونگا کہ اس بجٹ میں اس کا فنڈ رکھیں، کراچی شہر کے لئے ایک سو ارب روپے معمولی بات ہے، پانی کا ایشو ہے شہر میں 100 ایم جی ڈی پانی حب سے لا رہے ہیں۔
میئر کراچی مرتضی وہاب کا کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30 اپریل کو شاہراہ بھٹو کے قائد آباد سیکشن کو کھول دینگے، شاہراہ بھٹو کا تیسرا پورشن 31 دسمبر تک کھول دینگے، ٹارگٹ ہے ہمارا اس پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کریں ، اس موقع پر صدر کاٹی جنید نقی، کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ قیوم آباد سے پورٹ کے کنیکٹ کرنے والے فیز پر بھی کام چل رہا ہے، پورٹ کے ہیوی ٹریفک کو شارع بھٹو سے کنیکٹ کیا جائے گا۔ وزیراعظم کو سو ارب کے کراچی فنڈز سے متعلق درخواست دی ہے جام صادق کے فلائی اوور پر تیزی سے کام چل رہا ہے، 14 اگست 2025 سے پہلے پہلے جام صادق کے فلائی اوور کو بنا لیا جائے گا۔
میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کورنگی کراسنگ کے برج پر تیزی سے کام چل رہا ہے، انڈس اسپتال، ابراہیم حیدری اور آٹھ ہزار بارہ ہزار روڈ جانے والوں کو آسانی ہوگی، ماضی میں کازوے بارش میں ڈوب جاتا تھامرغی خانہ کے برج پر اس وقت کام جاری ہے۔
صدر کاٹی جنید نقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ بھٹو گیم چینجر ہے، شارع بھٹو کے ساتھ شجرکاری مہم کا آغاز کریں گے، کاٹی کی طرف سے 5 ہزار پودے عطیہ کئے گئے ہیں، سندھ حکومت صحت کے شعبے میں بہت کام کررہی ہے، کراچی دنیا کا دوسرا بڑا شہر ہے۔