عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔
جیولرز کے مطابق امریکا اور چین کی ٹیرف جنگ کے باعث سونے کی عالمی و مقامی قیمت کو پر لگ گئے، سونے کی قیمت عالمی و مقامی قیمت تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر جا پہنچی۔
پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 8600 روپے مہنگا ہوکر 348000 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کے بھائو 7373 روپے بڑھکر 298353 روپے ہوگئے۔
دوسری جانب امریکا اور چین کی ٹیرف جنگ کے باعث انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 86 ڈالر مہنگا ہوکر 3310 ڈالر پر جا پہنچا۔