بانی پی ٹی ائی کے خلاف 6 اور بشری بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس میں عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی ائی کو عدالت پیش نہ کیا جاسکا۔ ویڈیو لنک کے ذریعے بھی پیشی ممکن نہ ہو سکی ۔ جیل حکام نے انٹرنیٹ کی خرابی کے حوالے سے عدالت کو اگاہ کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی چھ اور بشری بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔ بانی پی ٹی ائی کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
وکیل نے کہا کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ بانی پی ٹی ائی کو پیش کیا جائے۔ جج نے ریمارکس دیے میں نے تو پوری کوشش کی تھی کہ پانی پی ٹی آئی کو پیش کیا جائے۔
عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اپ انتظار کریں بصورت دیگر ویڈیو لنک چیک کر لیتے ہیں۔کیس کی کی سماعت میں وقفے کے دوران عدالتی عملے نے جیلوں حکام سے بانی پی ٹی ائی کے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے لیے رابطہ کیا تو جیل حکام نے اگاہ کیا کہ انٹرنیٹ کی خرابی کے باعث بانی پی ٹی ائی کو ویڈیو لنک پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔ جیل حکام کے جواب کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت چھ مئی تک ملتوی کر دی۔
بانی پی ٹی ائی اور بشرا بی بی کے وکلا کی جانب سے کیس کا فیصلہ بلا تاخیر میرٹ پر سنائے جانے کی متفرق درخواست دائر کی گئی ۔موقف اختیار کیا گیا کہ اب پولیس اور جیل حکام نے بغیر پیشی میرٹ پہ فیصلہ سنائے جانے کے علاوہ کوئی اپشن نہیں چھوڑا انصاف کا تقاضہ ہے کہ میرٹ پر فیصلہ سنایا جائے۔