ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ رہنے کی پیش گوئی کر دی ۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ جنوبی اضلاع میں بعد از دوپہر تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب۔ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت چھ سے آٹھ ڈگری معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ دیگر اضلاع میں گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور جنوبی اضلاع میں بعد از دوپہر تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔