ہری پور میں شاہ مقصود کے قریب موٹروے پر مسافر کوچ الٹ گئی۔
موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے میں 2 مسافر جاں بحق جبکہ 3 غیرملکیوں سمیت 20 مسافر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ گلگت سے راولپنڈی جارہی تھی، کوچ شاہ مقصود کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ افسوسناک حادثہ کوچ کے ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا۔