وفاقی حکومت نے ملک میں زراعت کی ترقی اور زرعی تجارت کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے زرعی اتھارٹی کے قیام کا بل تیارکرلیا ، جو جلد ہی کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، یہ اتھارٹی زرعی اجناس کی تجارت اور طلب و رسد کے معاملات کو باضابطہ بنانے کے ساتھ ساتھ زراعت سے متعلق تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی بھی ذمہ داری ادا کرے گی۔
وفاقی کابینہ کا ممکنہ اجلاس کل شام 6 بجے وزیراعظم کی وطن واپسی پر طلب کیے جانے کا امکان ہے، جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیراعظم بیلاروس کے حالیہ کامیاب دورے پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔
اجلاس میں جن دیگر نکات پر غور کیا جائے گا، ان میں شامل ہیں:
پیر روشن انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پہلے ریکٹر کی تقرری کی منظوری
مستحکم سرمایہ کاری سکوک فریم ورک کی منظوری
الیکٹرانک جرائم کی روک تھام اور دیگر متعلقہ قواعد و ضوابط کی منظوری
بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اسلام آباد سے متعلق معاملات کی توثیق
مخصوص غیر رجسٹرڈ ادویات کی درآمد میں رعایت کی منظوری