چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کے مختلف اجلاس طلب کرلئے۔
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت 18 اپریل کو سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوگا جس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ کیلئے مزید 2 ججز کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گا۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی نامزدگی کیلئے بھی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جو کہ 2 مئی کو سپریم کورٹ میں ہی ہوگا۔
اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تعیناتی کیلئے بھی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جو 2 مئی کو ہی منعقد ہوگا۔