پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کہتے ہیں پاکستان کے دورے پر آئے امریکی کانگریس وفد نے سیاسی رہنماؤں کو ملنے کیلئے سفارتخانے مدعو کیا جس پر وہ اور ڈاکٹر امجد تو ملاقات پہنچے لیکن بیرسٹرگوہر، عمر ایوب ، عامر ڈوگر اور سلمان اکرم راجہ دعوت کے باوجود نہیں گئے۔
اسلام آباد میں سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے امریکی سفارتخانے میں ہونے والی ملاقات کا احوال بتایا کہ سیاسی رہنماؤں کو مہمان امریکی کانگریس ارکان سے ملاقات کیلئے مدعو کیا گیا تھا اور میٹنگ صرف پی ٹی آئی والوں کی نہیں تھی بلکہ وہاں تمام جماعتوں کے لوگ موجود تھے۔
عاطف خان نے بتایا کہ امریکی وفد نے پاکستان کی سیاسی اور جغرافیائی اہمیت کا اعتراف کیا اور کہا کہ پاکستان بلحاظ آبادی دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جس میں 60 فیصد نوجوان ہیں۔
لازمی پڑھیں۔ امریکی وفد کی تقریب کا دعوت نامہ نہیں ملا، اگر ملتا تو ضرور جاتا، بیرسٹر گوہر
یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا اہم بیان سامنے آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی وفد کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے میرے ساتھ کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی دعوت نامہ ملا ہے تاہم اگر ملتا تو ملاقات کے لیے ضرور جاتا۔