لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن چھٹے روز بھی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔
آپریشن کے دوران205 کنکشنزمیں بجلی چوری پکڑی گئی۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں ایک زرعی،چھ کمرشل اورایک سواٹھانوے ڈومیسٹک تھے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو ٹیموں نے 1498کنکشن چیک کئے جس میں سے 205 کنکشنز میں بجلی چوری پکڑی گئی۔ کنکشنزپر443,875 یونٹس کی بجلی چوری پائی گئی ہے۔ ایک کروڑ 85 لاکھ روپے کے ڈٹیکشن بل جاری کردئیے گئے۔
ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں سے اب تک 47 لاکھ 76 ہزار یونٹس کی بجلی چوری پکڑی گئی ہے جس پر بجلی چوروں کو 20 کڑور17 لاکھ 51 ہزار روپے کے جرمانےکیے گئے ہیں۔
بجلی چوروں کے خلاف 105ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کوکیفر کردار تک پہنچائیں گے۔