پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے ) نے 20 اپریل سے لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے لاہور سے باکو کیلئے اتوار اور بدھ کو ہفتہ وار دو پروازیں چلائے گی اور اس سے دو طرفہ سیاحت اور تجارتی روابط کو فروغ ملے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ باکو روٹ کامیاب بنانے کے لیےٹریول ایجنٹس کا کردار اہم کردار ہے اور قومی ایئرلائن باکو روٹ کاروباری طور پر کامیاب بنانےکیلئے پرعزم ہے۔
اسی سلسلہ میں کراچی میں ٹریول ایجنٹس اور ٹور آپریٹرز کے اعزاز میں خصوصی تقریب سجی جس میں ٹریول ایجنٹس کو باکو پروازوں کے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔