وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے سرکاری دورے کے بعد لندن پہنچ گئے۔
لندن کے لیوٹن ایئرپورٹ پر پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے وزیراعظم کا استقبال کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن برطانیہ کے رہنما اور کارکنان بھی وزیراعظم میاں محمد شہابز شریف کے استقبال کے لیے پہلے سے موجود تھے، وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی لندن پہنچے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی آج لندن پہنچیں گے، جس کے بعد پارٹی قیادت کی اہم ملاقاتوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔