انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے میں کی قدر میں 0.12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
انٹربینک میں جمعرات کو کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے روپیہ 33 پیسے کے اضافے سے 280.45 روپے پر جاپہنچا۔ یاد رہے کہ بدھ کو ڈالر 280.78 روپے پر بند ہوا تھا۔
بین الاقوامی سطح پر تاجروں نے جمعرات کو ین اور سوئس فرانک جیسی محفوظ کرنسیوں میں سرمایہ کاری کی، آسٹریلین ڈالر کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے خلاف تجارتی جنگ کو مزید بڑھا دیا، حالانکہ انہوں نے اچانک دیگر کئی ممالک پر ٹیرف کو 90 دنوں کیلئے معطل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر 0.7 فیصد کم ہوکر 146.68 ین تک پہنچ گیا تھا، اسی طرح 0.62 فیصد کم ہوکر 0.8522 سوئس فرانک تک گرگیا۔



















