ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کہتے ہیں کراچی کنگز کے خلاف پہلا میچ دلچسپ ہوگا ان کی ٹیم اچھی ہے لیکن ہماری ٹیم بھی فارم میں ہے، ڈیوڈ وارنر کا کوئی دباؤ نہیں، اس بار ٹرافی ضرور جیتیں گے۔
پاکستان سپر لیگ 10 کا 11 اپریل سے آغاز ہورہا ہے، ملتان سلطانز اپنا پہلا میچ کراچی کنگز کیخلاف کھیلیں گے۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کیخلاف میچ دلچسپ ہوگا، کراچی کی ٹیم اچھی ہے لیکن ہماری ٹیم بھی فارم میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کا دباؤ نہیں، کراچی کا کراؤڈ ہمیں بھی سپورٹ کرے گا۔
محمد رضوان نے دعویٰ کیا کہ اس بار پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی ضرور جیتیں گے۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم دو بار پی ایس ایل فائنل کھیل چکی ہے تاہم ٹرافی جیتنے میں ناکام رہی۔