پاکستان سپر لیگ کی مقبول ٹیم ملتان سلطانز کی جانب سے ایک خصوصی میٹ اینڈ گریٹ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں فرنچائز اونر علی ترین نے شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔
علی ترین نے اپنے خطاب میں کہا کہ "ہم اس سال چیزیں بہتر کرنا چاہتے تھے، ہماری خواہش ہے کہ ہمارے پارٹنرز بھی اس ایونٹ سے محظوظ ہوں، اور ہم ان کو ملتان سلطانز کا حقیقی حصہ سمجھتے ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ ٹیم کا مقصد نہ صرف فیلڈ میں عمدہ کارکردگی دکھانا ہے بلکہ پارٹنرز اور فینز کو بھی بہترین تجربہ فراہم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو پارٹنرز کے قریب لانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ٹیم اور شراکت داروں کے درمیان مضبوط ربط قائم ہو۔
علی ترین نے ٹیم کی فیلڈنگ میں بہتری کے حوالے سے بتایا کہ ایک نیا فیلڈنگ کوچ متعارف کروایا گیا ہے تاکہ فیلڈنگ کا کلچر بدلا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم پاکستان کی نمبر ون فیلڈنگ یونٹ بننے کا ہدف رکھتے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیلڈنگ کوچ صرف تھرو ڈاؤن تک محدود نہیں بلکہ بطور کوچ ول فیلڈنگ میں نئی جدت اور مہارت لے کر آئے گا، جس سے ٹیم کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔
فیلڈنگ کوچ ول لنٹن کا خطاب
ملتان سلطانز فیلڈنگ کوچ ول لنٹن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ٹورنامنٹ کے اختتام پر بہترین فیلڈنگ ٹیم بنیں گے ، مجھے پلیئرز سے بات کرکے معلوم ہوا کہ فیلڈنگ پر زیادہ کام نہیں ہوتا ، ہم نے کچھ پلان بنائیں ہیں جس سے فیلڈنگ بہتر ہوگی ، میں چاہتا ہوں ہمارے فیلڈرز ہر وقت تیار رہیں ، فیلڈرز کو گراؤنڈ میں جارحانہ ہوگا ، ہمیں ایسی فیلڈنگ کرنی ہے کہ بال ہمارے پاس سے آگے نہ جاسکے ، ہمیں ایسی فیلڈنگ کرنی ہے کہ مشکل کیچ آسان لگے ۔ افتخار احمد،فیصل اکرم اور محمد حسنین ہمارے ٹاپ تھری فیلڈر ہیں۔






















