گوہراعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان پرٹیرف29فیصدہے،ہمارافائدہ ویج کاموجودہےجوپروڈکٹ ہم بناتےہیں وہ چین بھی نہیں بناتا پاکستان کو اس مواقع کو کیش کرنےکی ضرورت ہے۔
سابق نگران وفاقی وزیر گوہراعجاز سماء ٹی وی کے معروف پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال امپورٹ بل 54بلین ڈالرتھا اس میں سے35.5ایکسپورٹ نکال دیں تویہ 33بلین ڈالرکاٹریڈخسارہ ہےتین ریجنزمیں ٹریڈ سرپلس ہے،یوایس 3بلین،یورپی یونین اوریوکے ہے اس تینوں کاملا کر ٹریڈسرپلس13بلین ڈالرہےہم خسارہ کر رہے ہیں45بلین ڈالر کا ٹریڈخسارہ کررہےہیں۔
گوہراعجاز کا کہنا تھا کہ ہماراحقیقی خسارہ 45بلین ڈالر ہےامریکاکےساتھ ہماری گاڑیوں کی تجارت نہیں ،نہ جہازکاہےہم ان سےسویابین،کاٹن لےسکتےہیں یہ جنگ ہماری نہیں ہے،چین اورامریکاکی ہےسودکاریٹ9فیصدپرلاناچاہیےتیل کی قیمت 60ڈالررہ گئی ہے۔