ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور ڈنمارک نے دو ارب ڈالر کی شراکت داری کے تحت بحری انفراسٹرکچر کی ترقی پر اتفاق کرلیا۔
ڈنمارک کی شپنگ کمپنی "اے پی مولر" اور پاکستان کی " مارسک شپنگ کمپنی" کی قیادت میں پاکستان کی بندرگاہوں میں جدید گرین ٹیکنالوجیز کے نفاذ کے لیے سرمایہ کاری کا اعلان کردیا گیا۔
لاجسٹکس کے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور بندرگاہوں سے قابل تجدید توانائی حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی، منصوبے کا بنیادی مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا اور بحری صنعت کو توانائی کے بہتر وسائل اور تکنیکوں سے ہم آہنگ کرانا ہے۔
دونوں کمپنیوں کے اشتراک سے گرین شپنگ کے ذریعے سامان کی نقل و حمل کے عمل کو ماحول دوست بنانے، جدید بحری ٹیکنالوجی اپنانے سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ متوقع، طویل مدتی اقتصادی ترقی کا فروغ منصوبے کا حصہ ہے۔
منصوبے کے تحت پاکستان میں ماہر بحری پیشہ ور افراد کو جدید ماحول دوست جہازوں سے متعلق تربیت فراہم کی جائے گی۔
ایس آئی ایف سی کی بھرپور معاونت سے حکومت بحری صنعت کے فروغ کے ذریعے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے کوشاں ہے۔